دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر سمیت چار شہید جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا

اسلام آباد:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر سمیت چار شہید جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق میجر میاں عبداللہ شاہ، این ایس صاحب خان، نیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان کی نماز جنازہ بالترتیب کوہاٹ، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان میں ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ کے بعد شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان ، میران شاہ کے قریب خودکش حملے جبکہ میجر میاں عبداللہ شاہ نے ضلع خیبر کے علاقے میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے ۔نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران/ سپاہیوں، عزیز و اقارب اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کو ایک پرامن پاکستان فراہم کرنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہیں اور ہمارے ایمان کو مضبوط کرتی ہیں۔