کور کمانڈر پشاور کا ریڈیو پاکستان کا دورہ، نقصانات کا جائزہ

پشاور:کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ہے۔کور کمانڈر پشاور کے دورہ ریڈیو پاکستان کے موقع پر انھیں آفس میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گی۔کور کمانڈر نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور ہدایات جاری کی کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے۔پاک فوج کا عملہ مختلف کاموں کے حوالے سے ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی اور صفائی میں مصروف عمل ہے۔یاد رہے کہ پاک فوج کی مدد سے ایک دن بعد ہی ریڈیو پاکستان نے اپنی نشریات دوبارہ شروع کر دی جو کہ اس بات کا عزم ہے کہ فوج اور عوام ساتھ ساتھ ہیں۔