پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک میں رہنے والے ہیں

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا بلکہ ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ بتیس سال ملک کو رسوا ہوتے دیکھا۔زندگی کے اس حصے میں احساس ہوا کہ عمر رائیگاں گزری ہے۔ہم نے ملک کو غیر محفوظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے۔خواجہ صاحب نے مزید کہا ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔ دین سے دوری کی وجہ سے ہم کامیاب قوم نہیں بن سکے۔ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی حملے میں سیکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا۔سیکورٹی اہلکار رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے۔