پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاک فوج نے سوات میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا ہے، جنہیں کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب موسم میں بہتری کے بعد آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی اور سوات میں پھنسے ہوئے خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد سے گئےچند خاندانوں کی تلاش کے لیے رابطہ قائم کیا جو اچانک سیلاب کے باعث کمراٹ میں پھنس گئے تھے۔ تقریبا 22ً افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا جب کہ کچھ خاندان پہاڑیوں پر چلے گئے اور خراب موسم کی وجہ سے انہیں نکالانہیں جا سکا، تاہم ان کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا گیا ہے اور ان خاندانوں کو ان پہاڑی چوٹیوں کے آس پاس محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوات اور گردونواح کے علاقوں میں سیلاب کے باعث سفر نہ کریں۔
دیر سکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سنٹر قائم کیا ہے ہنگامی صورت حال یا مدد کی ضرورت ہو تو درج ذیل نمبروں پر دیر سکاؤٹس فلڈ ریلیف کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
موبائل 1: 03091311310

موبائل 2: 03235780067

پی ٹی سی ایل: 0945-825526