عمران خان کے پسندیدہ ترکش ڈرامہ سیریل سے متاثر ہو کر میکسیکشن جوڑے نے اسلام قبول کر لیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ترکش ڈرامہ سیریل “ارتغل” سے متاثر ہو کر میکسیکشن جوڑے نے اسلام قبول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک ڈرامہ کو اردو میں ڈب کر کے پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسی ڈرامے سے متاثر ہو کر ایک جوڑنے نے اسلام قبول کر لیا ہے۔سیلال ال جنہوں نے مقبول ترک ڈرامہ میں عبدالرحمن کا کردار ادا کیا تھا۔حال ہی میں انہوں نے 22ویں سالانہ مسلم امریکن سوسائٹی کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر اداکار سیلا ال نے ترکی اور اس ڈرامہ کے حوالے سے ایک خطاب بھی کیا۔سیلا ال فاؤنڈیشن کے مہمان تھے جب کہ اس تقریب میں پورے امریکا کے مسلمان ان سے ملنے آئے تھے۔اور اداکار بڑے جوش و خروش کے ساتھ مہمانوں سے ملے۔اس تقریب کے اختتام پر ایک میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مشہور اداکار کی مدد سے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔اسلام قبول کرنے کے بعد میکسیکن جوڑے نے کہا کہ ہم ترکی کے ڈرامے ارتغل اور اس ملک کی دنیا بھر میں انسانی خدمات کے اقداامات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔میکسیکن جوڑنے نے اسلام قبول کیا تو معروف اداکار نے جوڑے کو انگریزی اور ہسپانوی زبان میں قرآن پاک کا تحفہ دینے کے ساتھ ترکی کا جھنڈا بھی دیا۔ترکی کا یہ معروف ڈرامہ 13 ویں صدی میں اناطولیا میں سلطنت عثمانی کے قیام سے قبل کے دور کی کہانی کو بیان کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ۔وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سریل ” ارطغرل غازی” کو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔مذکورہ ڈرامہ اردو میں ڈبنگ کے بعد ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس ڈرامے کی اردو میں ڈبنگ پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔