میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی، عادل راجہ کو وارننگ

لاہور: حال ہی میں میجر (ر) عادل راجا کی جانب سے یوٹیوب وی لاگ میں پاکستان کی چند اداکاراؤں پر نام لیے بغیر نازیبا الزامات عائد کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی ویڈیوز موجود ہیں۔عادل راجہ نے اداکاراؤں کا نام لینے کی بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے جن میں M.H-M.K-K.K-S.A شامل تھے۔عادل راجہ کی جانب سے اداکاراؤں پر الزامات لگانے پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیا گیا جبکہ اب پاکستانی اداکاراؤں نے بھی عادل راجہ کے الزامات پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔ اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پستی کی طرف اور گندا ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے لچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں۔امید ہے آپ اپنی 2 منٹ کی شہرت سے لطف اندوز ہوئے ہوں گے کہ میں اداکارہ ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں میرا نام مٹی میں ملا دیں۔آپ کو اپنے بےبنیاد الزامات پر شرم آنی چاہئیے۔جبکہ آپ کسی شخص کے بارے میں کبھی بھی نہ جانتے ہوں اور زیادہ شرم ان لوگوں کو آنا چاہئیے جو آپ کی اس فضولیات پر یقین رکھتے پیں لیکن اب اسے ختم ہونا چاہئیے۔کیونکہ میں کسی کو اپنے نام کو بدنام کرنے کی اجزت نہیں دوں گی،اداکارہ کبریٰ خان نے عادل راجہ کے الزماات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں شروع میں خاموش رہی کیونکہ ایک فیک ویڈیو میرے وجود کو نہیں مٹا سکتی لیکن بس اب بہت ہو گیا۔آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص مجھ پر بیٹھے بٹھائے انگلیاں اٹھائے گا اور میں چپ بیٹھوں گی تو آپ کی سوچ ہے لہذا مسٹر عادل راجہ جب آپ کسی انسان پر الزام لگائیں تو پہلے آپ کے پاس ثبوت ہونا چاہیے۔کبریٰ خان نے کہا آپ کے پاس ثبوت سامنے لانے کے لیے صرف 3 دن ہیں جس کے لیے آپ نے حق اور سچ کا دعویٰ کیا ہے۔اگر تم ایسا نہیں کیا تو اپنا بیان واپس لو اور عوام کے سامنے معافی مانگو ورنہ میں تمہارے خلاف مقدمہ کروں گی اور میں صرف پاکستانی ہی نہیں برطانوی شہری بھی ہوں لہذا میں وہاں بھی تمہارے پیچھے پہنچ جاؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں۔میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی۔