بھارت کی شکست پر زمبابوین لڑکے سے شادی کرونگی، سحر شنواری

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے کہا ہے کہ اگر زمبابوے کی ٹیم بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں شکست دے دیتی ہے تو وہ کسی زمبابوین لڑکے سے شادی کریں گے۔ پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے آنے والے بھارت زمبابوے ٹی 20 میچ کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے جس کے بارے میں کافی بات کی جا رہی ہے،

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر زمبابوے نے “معجزاتی طور پر” ہندوستان کو شکست دی تو وہ افریقی ملک سے تعلق رکھنے والے شخص سے شادی کریں گی۔خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اتوار 6 نومبر کو ورلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ میں آمنے سامنے ہونے والی ہیں، بنگلا دیش کے خلاف ہندوستان کے میچ کے دوران وہ مسلسل ٹویٹ کر رہی تھیں اور خواہش کر رہی تھیں کہ بھارت میچ ہار جائے۔اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ میں زمبابوے کے لڑکے سے شادی کروں گا، اگر ان کی ٹیم نے اگلے میچ میں بھارت کو معجزانہ طور پر شکست دی۔