امریکن میوزک ایوارڈز ٹیلرسوئفٹ نے مائیکل جیکسن کو پیچھے چھوڑ دیا

لاس اینجلس: امریکی ریاست لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے امریکن میوزک ایوارڈر میں نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سال کی بہترین گلوکارہ کا ’امریکن میوزک ایوارڈ‘ جیت لیا ہے۔ اس طرح انھوں نے مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔اس سے قبل یہ اعزاز 24 ایوارڈز کے ساتھ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو حاصل تھا۔لاس انجیلس کے مائیکرو سافٹ تھیٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں شائقین سے خطاب کرتے ہوئے 29 سالہ ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے سب سے اہم آپ شائقین کے ساتھ بنائی گئی یادیں ہیں جو برسوں پر محیط ہیں۔