ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش ہے،اداکارہ میرا

لاہور: اداکارہ میرا امریکہ پہنچ گئیں او رانہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے ،اداکارہ نے نیو یارک کے مختلف مقامات پر ہلہ گلہ کرتے ہوئے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیں ۔ میرا نے بتایا کہ امریکہ میں میرے بہت سے عزیز و اقارب رہائش پذیر ہیں اور میں ان سے ملنے کیلئے آئی ہوں ۔میری خواہش ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو اور اس کیلئے انہیں بذریعہ ای میل درخواست بھجوا وں گی ۔ میری ملاقات کی کوشش کا مقصد مسئلہ کشمیر پربات کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اب مکمل طور پر روبصحت ہو چکی ہوں اور وطن واپسی پر متعدد پراجیکٹس پر پیشرفت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پوری دنیا میں پرستار ہیں اورمیری پہچان اپنے ملک پاکستان کی وجہ سے ہے جس پر مجھے فخر ہے ۔