اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا

اسلام آباد:اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہونے کے بعد انڈیکس منفی ہو گیا جبکہ ڈالر کی قیمت بھی بڑھ گئی ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 532 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں کمی آنا شروع ہو گئی ، 100 انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی کے بعد 73 ہزار 75 کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی، 501 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 253 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا جس سے ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔