بجلی چوری کیسے کرنی ہے، بجلی کمپنی والے خود بتاتے ہیں

اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی چوری کیسے کرنی ہوتی ہے یہ بجلی کمپنی والے خود بتاتے ہیں۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن مین سے لے کر اعلیٰ افسران تک سب بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ بجلی کمپنی والے خود بتاتے ہیں بجلی کیسے چوری کرنی ہے۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی چوری چاروں صوبوں میں ہوتی ہے، بعض علاقوں میں تو بجلی کے بل دیے ہی نہیں جاتے۔ لوگ دھکمیاں دیتے ہیں کہ کوئی انہیں بجلی کا بل دے کر تو دکھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک ہو جائیں تو لائن لاسز ختم کروائے جا سکتے ہیں۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا تھا کہ بجلی بلوں میں جتنے بھی ٹیکسز اور پی ٹی وی فیس لیے جاتے ہیں، اس کا ہمارے محکمے سے تعلق نہیں ہے۔ اس وقت 12 ہزار ٹیوب ویلز، 28 ہزار ٹرانسفارمر غیر قانونی طور پر چلائے جارہے ہیں۔