عوام کو پھر ریلیف دینے کی تیاری، پٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی متوقع

لاہور: مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور ریلیف دینے کی تیاری کرلی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے تک کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل چار ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کررہا ہے، اسی تناسب سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 45 پیسے کی کمی متوقع ہے۔یاد رہے کہ 16 اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹرکی کمی ہوچکی ہے۔