خیبر پختونخوا میں جاری 177 منصوبوں میں 91 ختم

پشاور: وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال کے دوران خیبر پختونخوا میں جاری 177پی ایس ڈی منصوبوں میں 91 منصوبے ختم کر دئیے جن میں سڑکیں،صحت،تعلیم سمیت دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاق نے اگلے مالی سال کے دوران خیبر پختونخوا میں جاری 177پی ایس ڈی منصوبوں میں 91 کوختم کر دئیے ۔محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق صوبے میں ختم کئے گئے پی ایس ڈی منصوبوں کی تکمیل کی مالیت تقریباًایک ہزار سے زائد ارب روپے ہیں ۔ختم کئے گئے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں 70 فی صد تک مکمل ہو چکے ہیں ۔منصوبوں میں سوات موٹروے فیز ٹو، انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم کرک، انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ شامل ہیں ۔بٹ خیلہ اسپتال میں برن سنٹر،سرو زئی ڈیم ہنگو تاندہ ڈیم کی توسیع سمیت دیگر منصوبوں کوبھی نکال دیا ۔ایس آئی ایف سی کی منظوری کردہ چشمہ رائٹ بینک کنال گریوٹی منصوبہ بھی پی ایس ڈی پی سے نکال لیا گیا ۔مردان میں انجینئر نگ اور وومن یونیورسٹی کے منصوبوں کو بھی ختم کردیا ۔مختلف علاقوں میں اہم سڑکوں کی تعمیر بھی پی ایس ڈی پی سے نکال لیا گیا ہے ۔ منصوبے ختم ہونے پر صوبائی حکومت سخت نالاں،ردعمل دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔