ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل گورننس کی طرف پیش رفت کی ضرورت ہے

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل گورننس کی طرف پیش رفت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعہ محصولات میں اضافہ میں پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں ٹیکس میکینزی اینڈ کمپنی کے علاقائی سربراہ ٹام ایشر ووڈ اور میکینزی کے پارٹنر علی ملک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اقتصادی امور کے وزیرمملکت علی پرویز ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل گورننس کی طرف پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلایزیشن کے ذریعہ ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے میں پرال اور ریمیٹ کے ڈیٹا کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ملاقات میں ڈیٹا سے استفادہ کرتے ہوئے ڈیش بورڈز کے ذریعے روزانہ کی رپورٹنگ کو لاگو کرکے حقیقی وقت میں پیشرفت اور نگرانی کے ذریعے فوری نتائج کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر مملکت علی پرویز ملک نے ڈیٹا کی موثر تخلیق،انتظام اور جائزہ کے ذریعہ جاری مشق کو بہتر بنانے سے متعلق امور کا جائزہ پیش کیا۔میکینزی کی ٹیم نے وزیر خزانہ و محصولات کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیم نے یقین دلایا کہ مقررہ نظام الاوقات کے اندر رہتے ہوئے مشق کی تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا۔