تنخواہوں ، پنشن میں 10 فیصد اضافہ ،مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 36 ہزار، خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش

پشاور: خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا بجٹ کے مطابق ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے صوبے میں کم ازکم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے بڑھاکر 36 کردی گئی ہے ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لئے 326 ارب 86 کروڑ روپے ،اعلی تعلیم کے لئے 35 ارب 85 کروڑ مختص کردیئے گئے ہے اسی طرح آئندہ مالی سال کے دوران کرائے کی عمارتوں میں 30 ڈگری کالج بنائیں جائیں گے۔کرائے کی عمارتوں میں 350 سے زائد سکول شروع کئے جائیں گے۔صحت کے لئے 232 ارب روپے سے زائد مختص کئے جائیں گے کے پی میں بھی ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔نجی شعبہ کی شراکت سے میڈیکل و ڈینٹل کالجز قائم کی جائیں گے۔ادویات کی خریداری کے لئے تقریبا 11 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ صحت کارڈ پلس کے لئے 36 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لئے 140 ارب 62 کروڑ جبکہ سماجی بہبود کے لئی8ارب 11 کروڑ مختص کئے گئے ہیں ضم اضلاع میں پناہ گاہوں کا بجٹ 30 کروڑ سے بڑھا کر 60 کروڑ ،صنعت کے لئے 7 ارب 53 کروڑ،سیاحت کے فروغ کے لئے 9 ارب 66 کروڑ روپے ،زراعت کے لئے 28 ارب 93 کروڑ،توانائی کے شعبہ کے لئے 31 ارب 54 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے کے پی ڈسٹریبیوشن کمپنی قائم کی جائے گی۔اسی طرح235 میگاواٹ کے بٹہ کنڈی اور ناران ہائیڈروپاور پراجیکٹ بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے گرین کے پی منصوبہ بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے اور اس منصوبے کے تحت تعلیمی ادارے مساجد اور اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔لائیوسٹاک کے لئے 14 ارب 69 کروڑ روپے اورجنگلات کے لئے 14 ارب 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں کرین کے پی پالیسی کے تحت بلین ٹری سونامی پلس منصوبہ بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے پنجاب کے بعد کے پی میں بھی ائیر ایمبولنس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ائیر ایمبولینس کا منصوبہ بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے