اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔صدرمملکت آصف علی زرداری نےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل شام 5بجے طلب کیاہے،جس کی صدارت سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کا کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا گیا۔ احتجاج میں پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، متحدہ مجلس عمل (ایم ڈبلیو ایم) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شامل ہوں گی۔اپوزیشن جماعتیں صدر مملکت کے خطاب کے دوران شور شرابا بھی کریں گی۔ اپوزیشن جماعتوں کا یہ احتجاج مبینہ انتخابی دھاندلی، مہنگائی اور آئین کی بلا دستی کیلئے ہو گا۔اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ارکان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات بھی کر دی۔ تمام ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجود رہیں گے۔اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پلے کارڈز اٹھا کر لائیں گے۔ حکومت کو کل اجلاس میں شدید ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔