ڈالر معمولی سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں 67 ہزار کی حد بحال

اسلام آباد:ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے باعث 67 ہزار کی حد بحال ہو گئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی۔منگل کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس میں 501 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 387 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔