خیبر پختو نخوا حکومت نے ساڑھے 8 ارب روپےکے رمضان پیکج کا اعلان کردیا

پشاور:مشیر خرانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان مہنگائی کے بدترین دورسے گزررہاہے ۔متوسط طبقے غربت کے لکیر سے مسلسل نیچے جار ہا ہے ۔ الیکشن سے قبل بلاول نے3سو اورمریم نے2سو یونٹ فری بجلی دینے کادعوی کیاتھا ۔دسمبرمیں گیس کو11سو فی صد مہنگاکردیاہے۔ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران پاکستان میں 33فی صدمہنگائی میں اضافہ ہوا ۔خیبرپختونخواحکومت نے ساڑھے8لاکھ خاندانوں کوفی خاندان کو10ہزار روپے دینے کافیصلہ کیاہے ۔رمضان پیکج کے تحت ساڑ ھے8ارب روپے تقسیم کیے جائینگے۔پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے انتظامیہ کو متحرک کر رہے ہیں ۔نئی حکومت آتے ہی صحت کارڈ بحال کر دیا ۔ خیبرپختونخوا اپنی گاڑیوں کی ٹوکن سے1ارب روپے جمع کرسکتی ہے ۔ایک لاکھ 15 ہزار خاندانوں کو ڈی سی کے زریعے پیکج دیا جائے گا ۔ ہمیں ایسے قرضے لینے چاہیے جس کو ہم خود ادا کر سکیں ۔ الیکشن سے قبل بلاول نے3سو اورمریم نے2سو یونٹ فری بجلی دینے کادعوی کیاتھا ۔آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں کو مزید بڑھایا جا رہا ہے ۔د سمبرمیں گیس کو11سو فی صد مہنگاکردیاہے ۔پچھلے ایک ہفتے کے دوران پاکستان ایک ہفتہ کے دوران پاکستان میں 33فی صدمہنگائی میں اضافہ ہوا ۔پاکستان میں پی ڈی ایم کے دورے حکومت میں ڈیڑھ کروڑ لوگ غربت کی لکیرسے نیچے چلے گئے ۔ملک میں بے روزگاری کی شرح 6فی صدسے بڑھ کر21فی صد ہوگئی ۔خیبرپختونخواحکومت نے ساڑھی8لاکھ خاندانوں کوفی خاندان کو10ہزار روپے دینے کافیصلہ کیاہے ۔ رمضان پیکج کے تحت ساڑھی8ارب روپے تقسیم کیے جائینگے۔