پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے الیکشن بہت ضروری ہے

کوئٹہ:نگران صو بائی و زیر داخلہ جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں ہر صورت میں الیکشن ہو نگے کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے، بعض علا قوں میں دفعہ 144کا مقصد الیکشن میں حصہ لینے والے امیداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے، تمام پارٹیوں کے امیدوار وں کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ الیکشن کے دن بھر پور انداز میں نکل کر اپنے حق رائے دہی استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ صو بے میں حساس پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں ، 18پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے وہاں پر سیکورٹی کی اضا فے نفری بھی تعینات کی جا ئے گی، حساس پولنگ سٹیشنز پر پولیس ،لیویز کےساتھ فوج کی بھی خدمات حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں اس طرح کے واقعات ہو تے ہیں لیکن الیکشن ضرور ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی میں صو بے میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو تے رہے ہیں بلو چستان میں کو ئی نو گو ایریا نہیں ہے، سیکورٹی کے معاملے پر تمام جماعتوں کے امیداروں کو آن بورڈ لے رہے ہیں، بلو چستان کے عوام الیکشن کے دن گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں۔