روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد:انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی جاری ہے، ڈالر کی قیمت 18 پیسے گھٹ گئی ہے۔فاریکس ڈیلرزکےمطابق دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 30 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے، گزشتہ روزڈالرکی قیمت میں 2 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی،یادرہےکہ جنوری 2024ء میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے سستا ہوا تھا۔دوسری جانب سعودی عرب میں پاکستانی اور بھارتی روپے کے مقابلے میں ریال سستا ہوگیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے میں سعودی کرنسی مہنگی ہوگئی۔