ایران اور پاکستان کا اپنے اپنے سفیروں کو واپس لوٹانے پر اتفاق

اسلام آباد:ایران اور پاکستان نے اپنے اپنے سفیروں کو واپس لوٹانے پر اتفاق کرلیا۔اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران نے مشترکہ پریس اعلامیہ جاری کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ممالک نے اپنے اپنے سفیروں کو واپس لوٹانے کر اتفاق کیاہے۔پاکستان اور ایران کے سفیر 26 جنوری تک اپنے اپنے عہدوں پر واپس لوٹ جائیں گے۔ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیرخارجہ 29 جنوری کوپاکستان آئیں گے۔یاد رہے کہ ایران کی جانب سے بلوچستان میں حملے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔