امریکی ڈالر تنزلی کا شکار، روپیہ کی قدر میں اضافہ

اسلام آباد:انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نئے ہفتے کے آغاز پر بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ڈالر 181.40 روپے پر بند ہوا۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔