پی ٹی اے نے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار کر دیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جا رہے ہیں، جس سے لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ فشنگ لنکس عوام کو دھوکہ دینے کے لئے بنائے گئے ہیں، وہ ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کے حوالے سے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔