یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کے نرخوں میں بڑی کمی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی دستاویز میں کہا کہ معروف برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 17 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں37 سے 48 روپے تک فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔گھی کی قیمتوں میں کمی کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 499 کے بجائے 482 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح برانڈڈ کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جائےگا۔ دوسرے درجے کا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے فی لیٹر 518 روپے فروخت کیا جائے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری نافذالعمل ہوگا۔