بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا گرفتار

پشاور :بنوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے کارروائی کے دوران حافظ گل بہادر گروپ کے ایک دہشتگرد کو ہلاک اور ایک کوگرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں سی ٹی ڈی کی جانب انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، کارروائی میں حافظ گل بہادر گروپ کا ایک دہشتگرد ہلاک او ر ایک کوگرفتار کرلیا ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد گزشتہ روز پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ دہشتگرد چنددن قبل تھانہ خرم کرک اور پولیس چوکی پرحملے میں بھی ملوث تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے گئے۔