خیبر پختونخوا حکومت کا کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے مقامی کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ گندم کا معیار جانچنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، خریداری مہم کل 7 مئی سے شروع کی جائے گی، خریداری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری ایپ متعارف کروائی گئی ہے، شکایات کے لیے مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، خریداری مہم میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی کی جائے گی، محکمہ خوراک نے ایس او پی سے متعلق تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔