شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ،پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم حملے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے قافلے پربم حملے میں پاک فوج کے لانس نائیک احسان بادشاہ (عمر: 33 سال، رہائشی: ضلع کرک) اور لانس نائیک ساجد حسین (عمر: 30 سال، رہائشی: ضلع کرم) شہید ہوگئے۔علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔