بلوچستان: پاک فوج کی جانب سےطلباء میں 200 سکول بیگ تقسیم

ہوشاب: ونگ کمانڈر آواران ملیشیاء کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہوشاب کا دورہ ۔ فیکلٹی ممبران اور طلباء سے ملاقات ،طلباء کی تربیت اور انہیں معاشرے کا موثر رکن بنانے میں اساتذہ کے کردار پر تبادلہ خیال اور طلباء میں 200 بیگ تقسیم کیے ،فیکلٹی ممبران اور طلباء نے ہوشاب میں تعلیم کے شعبے میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کاوشوں کا سراہا ۔واضح رہے کہ بلوچستان میں آرمی ، ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی کوششوں سے سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے طبی سہولیات اورمفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے جبکہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں کئی نئے اسکولز بھی قائم کئے گئے ہیں۔مقامی عمائدین اور معززین نے علاقہ میں ترقی اور سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔