ٹانک: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان : ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک دہشت گرد ہلاک،گزشتہ شب دہشت گردوں کا چوکی کوٹ اعظم پر حملہ، پولیس اور ایف سی کے جوانوں کا بہترین حکمت عملی اور نہایت بہادری سے منہ توڑ جواب دیا، دہشتگرد نا صرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے بلکہ نفری بھی مکمل محفوظ رہی، البتہ سرچ کرنے پر 01 دہشت گرد کی نعش سمیت 01 ایم فور رائفل، 08 میگزینز اور 01 واکی ٹاکی سیٹ برآمد، گزشتہ شب حدود تھانہ گومل میں واقع چوکی کوٹ اعظم پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے جواب میں وہاں پر موجود پولیس اور فرنٹیئر کور کے جوانوں نے بھی بروقت نہایت بہادری، جوانمردی اور بہترین حکمت عملی سے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جس کی بدولت دہشت گرد نا صرف اپنے مذموم عزائم سمیت بھاگنے پر مجبور ہوگئے بلکہ پولیس اور ایف سی کی تمام نفری بھی مکمل طور پر محفوظ رہی۔ البتہ حملہ کے بعد سرچ کرنے پر ایک دہشت گرد کی نعش ملی جس سے ایک عدد ایم فور رائفل، 08 عدد میگزینز اور ایک عدد واکی ٹاکی سیٹ ملا ہے۔ دہشت گرد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے اور بھاگنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لئے بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے