آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی

اسلام آباد:خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور کی نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے اور اصلاحات پر کامیابی سے عملدرآمد کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور کاروباری ماحول میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا معیشت کے استحکام اور متوازن ترقی کے حصول کے لئے حکومت کوششیں جاری رکھے گی جس کیلئے قرضوں کے بوجھ میں کمی لائی جائے گی اور ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں نظم و نسق اصلاحات لائی جائیں گی۔