خیبر پختو نخوا میں دو مختلف واقعات میں دہشتگرد ہلاک، سپاہی نے جام شہادت نوش کیا

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک سرگرم دہشت گرد کو ہلاک کر دیا، جب کہ ایک سپاہی نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں ایک نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کو بہادری سے ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 13 نومبر کو ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا جس کی شناخت قدرت شاہ عرف ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے،سیکیورٹی فورسز نے مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا،۔ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایک اور واقعے میں دہشت گردوں نے علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔فاڑنگ کے نتیجے میں کمپنی کے دو بے گناہ سول ملازمین محمد فیصل (عمر35 سال) اور آصف کامران (عمر 29 سال) ضلع کرک کے رہائشی شہید ہوگئے۔ پراجیکٹ کی حفاظت پر مامور سپاہی سید محمد شاہین شاہ (عمر 33 سال، رہائشی: ضلع ہنگو) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے کی معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھیں گی۔