خیبر وجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: خیبر اور جنوبی وزیرستان کے ضلع میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری پریس ریلیز کے مطابق27 جولائی کو خیبر ضلع کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔