قطرچیریٹی کی جانب سے ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں امدادی پیکج کی تقسیم

خیبر: قطر چیریٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں امدادی پیکج کی تقسیم،قطر چیریٹی نے ضلع خیبر کے کمزور خاندانوں میں فوڈ پیکجز، خیمے اور ونٹرائزیشن کٹس تقسیم کیں،ضلع خیبر کے بے گھر ہونے والے خاندان اپنے گھرو ں کو واپس آگئے لیکن لوگوں کو دوبارہ زندگی بسر کرنے کے لیے مطلوبہ امداد نہیں ملی اور محدود وسائل کی وجہ سے انہیں سنگین مسائل کا سامنا ہے، قطر چیریٹی (QC) نے علاقے کی ایک سرکردہ تنظیم ہونے کے ناطے اہم کردار ادا کیا اور سب سے زیادہ مستحق خاندانوں، بیواؤں، یتیموں اور معذوروں کی مسلسل مدد کی۔کمیونٹی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، قطر چیریٹی نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ، باغ اور راجگال کے مستحق خاندانوں میں 400 فوڈ پیک، 100 ٹینٹ اور 1724 ونٹرائزیشن کٹس تقسیم کی ہیں جو اب بھی اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،کمیونٹی نے اس مشکل وقت میں خوراک، خیموں اور موسم سرما کے لیے اشیاء کی تقسیم میں قطر چیریٹی کی خدمات کا اعتراف کیا اور اس کا شکریہ ادا کیا،کھانے پینے کی اشیاء میں گندم کا آٹا،موٹا چنا،ڈالڈا گھی، کھجور،چینی،چاول، انرجی بسکٹ، نمک اور چائے جبکہ فیملی ٹینٹ کے ساتھ پلاسٹک کی چٹائی اور ترپال شامل ہیں،اسی طرح، ونٹرائزیشن کٹس میں (مردوں اور عورتوں کے لیے شال، لحاف، تکیے، لڑکوں اور لڑکیوں کے بچوں کے لیے شال، پیکج سیٹ (کیپس، دستانے، موزے، بچوں اور لڑکیوں کے لیے پوری آستین کے سویٹر، سنگل بیڈ کاٹن کا گدا شامل,اس موقع پر کوآرڈینیٹر قطر چیریٹی خیبرپختونخوا سجاد خان نے کہا کہ قطر چیریٹی اور اس کے ڈونرز ضلع خیبر میں ضرورت مند خاندانوں کی امداد جاری رکھیں گی