آئی ایس آئی کی بروقت اطلاع نے ضلع خیبر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

پشاور : اداروں کی مربوط حکمت عملی اور بروقت اطلاع نے ضلع خیبر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، باڑہ بازار میں دھماکے اورجوابی فائرنگ میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاونڈ کے داخلی گیٹ پر خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ،حملہ 2 خودکش حملہ آوروں نے کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی نے ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع دی تو پولیس ہائی الرٹ تھی۔حملے کی اطلاع 13 جولائی کو مل گئی تھی۔پولیس سینٹر کے داخلی اور خارجی گیٹ بند کر دئیے گئے تھے۔دہشتگرد گاڑی سے اترے اور اندر گھسنے کی کوشش کی۔دو دہشتگردوں نے تحصیل کمپاونڈ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی۔آئی جی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ایک دہشتگرد نے مرکزی اور دوسرے نے عقبی دروازے سے گھسنے کی کوشش کی۔ تھانے میں گھسنے سے روکنے پر زخمی دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔بروقت اطلاع کی بدولت پولیس دہشتگرد حملے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار تھی۔آئی ایس آئی کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔اداروں کی مربوط حکمت عملی اور بروقت اطلاع نے خیبر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔حملہ آوروں نے اسنائپر تھرمل ورژن اور ایم فور اسلحہ استعمال کیا،ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آوروں اعضا کے نمونے حاصل کر لیے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پہلے بھی دہشتگردوں کو ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچایا تھا۔ایف سی گاڑی پر حملے میں بھی پشی رفت ہو چکی ہے۔