شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید

راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام کے علاقے میں دیسی ساختہ بم دھما کے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیسی ساختہ دھماکے کے نتیجے میں سپاہی گل رؤف (عمر 29 سال، ساکن ضلع لکی مروت) اور سپاہی عابد اللہ (عمر 23 سال، ساکن ضلع کرک) شہید ہوگیا ۔ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئر نس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔