جنوبی وزیرستان: آئی جی ایف سی کا دورہ کیڈٹ کالج سپینکئی

ڈیرہ اسماعیل خان: جنوبی وزیرستان اپر میں آئی جی ایف سی (جنوبی وزیرستان ) نے کیڈٹ کالج سپنکئی کا دورہ کیا انہیں کیڈٹس نے گارڈ آف آنر پیش کیا آئی جی کو پرنسپل سی سی ایس نے کالج کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جس کے بعد تمام سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ کیڈٹس کی کلاسز کا دورہ بھی کیا آئی جی نے فیکلٹی،سٹاف اور کیڈٹس سے بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے کیڈٹس کی شخصیت سازی پر زور دیا انہوں نے زور دیا کہ کیڈٹس کو اپنے علاقے کے لوگوں اپنے خاندان اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے سخت محنت کرنی چاہیے آخر میں انہوں نے میزبانی کرنے پر کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا آئی جی ایف سی نے ساؤتھ ایشین سکولز میتھمیٹکس اولمپیاڈ (SASMO) اور انٹرنیشنل جونیئر میتھمیٹکس اولمپیاڈ (IJMO) کے5 گولڈ میڈلسٹ کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔