ڈیرہ اسماعیل خان:سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمدراشدکا ڈی پی او کے ہمراہ نئی زیر تعمیر چیک پوسٹ کا معائنہ

ڈیرہ اسماعیل خان :سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمدراشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرؤف بابر قیصرانی کا تھانہ درابن و چودھوان کا دورہ،شہید ایف سی اہلکار کی فاتحہ خوانی بھی کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرؤف بابر قیصرانی نے سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمدراشد و دیگر پاک فوج اعلی افسران کے ہمراہ تھانہ درابن اور تھانہ درابن کی حدود میں نئی زیر تعمیر چیک پوسٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ایچ او درابن عبدالغفار بھی ہمراہ نے جنہوں نے تھانہ و چیک پوسٹ بارے افسران بالا کو بریف کیا جس کے بعد ڈی پی او ڈیرہ نے پاک فوج کے افسران کے ہمراہ چودھوان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ایف سی اہلکار کے گھر گئے اور شہید کے ورثاء سے اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ایس ایچ او چودھوان مختار احمد بھی ہمراہ تھے۔