شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں، دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا، دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور عوام نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔