خیبر پختونخوا کےقبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 7ارب 88کروڑ روپے مختص

اسلام آباد:آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 7ارب 88کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی 24۔2023کے مطابق بجٹ میں پیکج ون کے تحت شمالی وزیرستان میں 18 سڑکوں کی تعمیر کے لئے 19کروڑ ، شمالی وزیرستان میں اریگیشن سسٹم کے لئے 5کروڑ 49 لاکھ، پیکج۔ ٹو کے تحت جنوبی وزیرستان کے 3 ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب ،پیکج تھری کے تحت 23 منصوبے کے لئے ایک ارب 88 کروڑ اور پیکج ۔فور کے تحت 12 منصوبوں کے لئے 2 ارب 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔