جی 20اجلاس: بھارت مقبوضہ کشمیر میں معمول کے حالات کی حقیقت کوچھپانے میں بری طرح ناکام

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گروپ بیس کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چین، سعودی عرب، ترکیہ ،مصر اور عمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ ملک بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی بالادستی کےلئے کھڑے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے سرینگر میں گروپ بیس کے سیاحتی ورکنگ گروپ کے اجلاس کی میزبانی کے بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کے معمول پر ہونے کے ڈھونگ کی حقیقت کوچھپانے میں بری طرح ناکام رہا ہے جو سرینگر کے اجلاس میں نچلی سطح کی نمائندگی اور کئی اہم ممالک کی غیرحاضری سے عیاں ہوگئی ہے۔