بھارت غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں میڈیا پر وحشیانہ جبروتشدد بند کرے

نیویارک:نیویارک میں قائم صحافیوں کے تحفظ کی ایک کمیٹی نے بھارتی حکومت پر زوردیاہے کہ وہ ملک خصوصاً بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں میڈیاپراپناوحشیانہ جبروتشددبندکرے۔کمیٹی نے ا پنے ٹوئیٹ میں کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صورتحال کومعمول کے مطابق دکھانے کی کوشش کررہاہے لیکن اس کے باوجودپریس کی آزادی کو خطرات کاسامناہے۔مبصرین نے ظالمانہ بھارتی اقدامات کوذرائع ابلاغ کو خاموش کرنے کی کوششوں کے مترادف قرار دیاہے جن کامقصد ہے کہ میڈیا مقبوضہ علاقے میں حقائق سے چشم پوشی کرے۔