افریقی تاجروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے پاکستانی تاجروں کو افریقی ممالک میں نئی منڈیوں تک رسائی کےلیے آسانی ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار اظہار انہوں نے ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ مسگانو اریگا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افریقی تاجروں کیلیے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ مسگانو اریگا کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ وزیرخارجہ نے ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ملاقات میں درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔ قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ شب کراچی میں اپنے ایتھوپین ہم منصب کے ہمراہ ایتھوپین ائیرلائن کی پاکستان کے لئے براہ راست فلائٹ کا افتتاح کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے پاکستانی تاجروں کو افریقی ممالک میں نئی منڈیوں تک رسائی کےلیے آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ افریقی تاجروں کیلیے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نانا ذووالفقار علی بھٹو نے ایتھوپیا میں پاکستان کا سفارتخانہ کھولا تھا۔