گوگل کا پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کے قیام کا اعلان

اسلام آباد:بین الاقوامی سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں گزشتہ برس گیمنگ گروتھ لیب کے قیام کے بعد ملک میں پہلی ایپ گروتھ لیب کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔یہ نئی لیب چار ماہ تک ورکنگ کرے گی جسے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ایسے ایپ ڈیویلپرز، سٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کے لئے تیار کیا گیا ہے جو اپنے کاروبار کی ترقی کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔اس لیب کا قیام پاکستان کی ایپ انڈسٹری کے مقامی اور عالمی سطح پر ترقی دینے میں مدد کے لئے گوگل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔جامع تعلیم اور معاونت کے مراحل پر مشتمل یہ پروگرام ایپ ڈیویلپرز کواشتہارات،ایڈموب، فائربیس، جی ٹیک اور پلے میں گوگل کے ماہرین کے علاوہ دیگر صنعتی ماہرین سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔اس بارے میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا:”ہمیں فخر ہے کہ ہم آج،موجودہ اور مستقبل کے مقامی ڈیویلپرز کی مدد کے لیے ایپ گروتھ لیب کے قیام کا اعلان کر رہے ہیں جو انہیں اپنی پیشکشوں کو بین الاقوامی صارفین تک وسعت دینے میں مدد کرے گی۔یہ پروجیکٹ ملک میں ڈیویلپرز کے لیے مستحکم ماحولیاتی نظام کے قیام میں مدد دینے کے لیے گوگل کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اپنی جاری کوششوں کے ذریعے پاکستانی ڈیویلپرز کو دنیا کی بہترین ایپلی کیشنز بنانے میں انکی مدد کی توقع رکھتے ہیں۔ایپ گروتھ لیب کے چار بڑے مقاصد رکھے گئے ہیں، جس میں اول اپنی کمپنی کے لیے ہمہ جہت حکمت عملی ترتب دینے کی غرض سے مختلف بیرموں کو سمجھنے کے لیم عالمی ایپ اور گیمنگ کے مواقع دریافت کرناہے۔دوئم ایپ اور گیم پروڈکٹ کی تیاری کے لیے ایک ایسی سوچ استعمال کریں جس میں صارف کو مرکزیت حاصل ہو اور اپنی ایپ کو طویل مدتی کامیابی کیلئے اعلیٰ درجہ کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاسکیں۔سوئم ابتدا ئی کا میابی کے لیے مختلف اقسام کی حکمت عملی تیارکریں اور اْن سے فائدہ اٹھائیں، گوگل کے ٹولزسے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، مالی فائدے کا ماڈل تیار کریں اور قابل ستاائش ترقی کی جاسکے۔چہارم مارکیٹ اور پلیٹ فارم کے تنوع کی حکمت عملیوں سے فائدہ اٹھا تے ہوئے اپنی ایپ کودنیا بھرمیں مقبول بنانے کا علم حاصل کرنا ہے۔اس حوالے سےگیم ڈسٹرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد حمید نے کہاکہ گیم ڈسٹرکٹ کیلئے بلاشبہ گیمنگ گروتھ لیب پاکستان 2022 سب سے زیادہ آگاہی والے پروگراموں میں سے ایک پروگرام تھا۔ ایپ گروتھ لیب کا پروگرام جون 2023ء میں ہوگا اور چار ماہ تک جاری رہے گا۔ دلچسپی رکھنے والے ادارے، ایپ اور ڈیویلپمنٹ اسٹوڈیوز 22 مئی، 2023ء تک درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید معلومات google/agl2023_pk سے حاصل کی جا سکتیں ہیں۔