عمران خان نے پاک آرمی کو وہ نقصان پہنچایا جو انڈیا بھی نہ پہنچا سکا، سوشانت سرین

بھارت: آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے سینئر انڈین صحافی سوشانت سرین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حوالے سے تہلکہ خیز بیان جاری کیا۔نیوز چینل انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں ان سے عمران خان اور پاکستان میں آنے والے الیکشن کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔سینئر صحافی سوشانت سرین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاک آرمی کے لئے ایک راکشس بن چکا ہے۔ جس طرح پہلے پاکستان پر برے سیاسی یا معاشی حالات آتے تو پاکستان آرمی ملک کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی۔ لیکن اب عمران خان نے پاک آرمی کو اتنا بدنام کیا کہ پاک آرمی پر کوئی اعتماد نہیں کرتا۔ سرین کا کہنا تھا کہ اتنا نقصان اب تک انڈیا کی انٹیلیجنس بھی پاک آرمی کو نہ پہنچا سکی جتنا نقصان عمران خان اور اسکی پارٹی نے پہنچایا۔ سرین نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان آرمی وہ ادارہ ہے جس نے پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہے لیکن عمران خان اور اسکی پارٹی نے اس ایک ادارے کو بری طرح سے نشانہ بنایا۔