ملک بھر کےتمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پریمیم برانڈ گھی کی قیمت میں بڑی کمی کااعلان

اسلام آباد:حکومت نے ملک بھر کےتمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پریمیم برانڈ گھی کی قیمت میں بڑی کمی کااعلان کردیا، ڈالڈا کی فی کلو قیمت میں 12 روپے تک جبکہ 5 کلو کے ٹن پر 50 روپے کی کمی کا ا طلاق فوری طور پر کر دیاہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پریممی برانڈ گھی کا ایک کلو پائوچ اب 512 روپے کی بجائے 500 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا جبکہ 5کلو والا ٹن 2580 کی بجائے 2530 روپے میں دستیاب ہو گا۔سبسڈائزڈ اشیا کے علاوہ دیگر اشیا کی خریداری کے لئے کوئی شرط لاگو نہیں اور نہ ہی کسی پاسورڈ کی ضرورت ہے۔ ان ٹارگیٹڈ سبسڈی والے صارفین کی مشکلات کاازالہ کرتے ہوئے عارضی طوپر ون ٹائم پاسورڈ (او پی ٹی) کا خاتمہ بھی کردیا گیا ہے۔ اب صرف اصل شناختی کارڈ دکھا کر سبسڈی حاصل کی جاسکتی ہے۔ٹارگیٹڈ سبسڈی والے صارفین (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام والے صارفین) 5566 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کریں گے اور ون ٹائم پاسورڈ حاصل کریں گے۔ سبسڈی صرف آٹا، چینی ، گھی ، دالوں اور چاول پر دی جا رہی ہے۔ سبسڈائزڈ اشیا کے علاوہ دیگر معیاری برانڈز کی سینکڑوں اشیا بھی مارکیٹ کے مقابلہ میں کافی سستی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔