سانحہ مشرقی پاکستان میں بھارت کا کردار

سولہ دسمبر1971ء ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا المناک دن ہے جب پاکستان دولخت ہو گیا تھا۔مشرقی پاکستان کی علٰیحدگی میں بھارت کے کردار کوکسی صورت نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ ہمارے ازلی دشمن بھارت نے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔حقیقت یہ ہے کہ اگربھارت مشرقی پاکستان میں مداخلت نہ کرتاتومشرقی پاکستان کبھی ”بنگلہ دیش ”نہ بنتا،1948ء اور1965ء کی جنگ کے بعد بھارت میں یہ احساس بڑھ گیاتھاکہ وہ فوجی محاذ پرپاکستان کوشکست نہیں دے سکتا۔پاکستان کواندرسے کمزورکیاجائے۔جنگ ستمبر1965میں بھارت نے بھاری نقصان کے باعث جنگ بندی قبول کرلی،لیکن سازشوں کوتیز کردیا۔مشرقی پاکستان میں ان پانچ سال میں کھربوں روپے خرچ کئے گئے،1971 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے جنگ کے نتیجے میں مشرقی پاکستان الگ ہوکر بنگلہ دیش کی شکل میں آمنے آیا۔ پاکستان کی آزادی سے لے کر ہی بھارت نے پاکستان کے خلاف سازشیں شروع کردی تھی، جبکہ مشرقی پاکستان میں بھارت کو شیخ مجیب الرحمٰن کی شکل میں ایک غدار بھی مل گیا۔ 1970 کے انتخابات کے بعد شیخ مجیب الرحمٰن نے بھارت کی سازش کے مشرقی پاکستان میں احتجاج شروع کیا۔ 7 مارچ 1971 کو شیخ مجیب الرحمٰن نے وفاق پاکستان کے خلاف سول نافرمانی کا اعلان کیا اور بغاوت شروع کردی۔ عوامی لیگ کے کارکنوں اور بھارت کی تربیت یافتہ فوجیوں جنہیں مکتی باہنی بھی کہا جاتا ہے انہوں نے بڑے پیمانے پر مشرقی پاکستان میں قتل عام شروع کیا۔ بھارتی فوج کے زیر اثر قائم مکتی باہنی کے غنڈوں نے لاکھوں غیر بنگالی مسلمانوں کو قتل کیا۔ جب حالات خراب ہونے لگے افواج پاکستان نے آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں عوامی لیگ کے کارکن اور بھارتی حامی بھارت فرار ہونے لگے۔ جب پاکستانی افواج ڈھاکہ پہنچی تو انہیں مکتی باہنی کے ہاتھوں قتل ہوئے غیر بنگالیوں کی لاشیں ہی لاشیں ملی۔ جنہوں نے مسجدوں میں پناہ لی انہیں بھی باغیوں نے قتل کیا تھا۔ جب پاک فوج نے ان قاتلوں اور باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تب پاک فوج پر الزام لگایا گیا کہ پاک فوج نے 30 لاکھ بنگالیوں کا قتل کیا۔ درحقیقت پاک فوج نے مشرقی پاکستان میں باغیوں اور غیر بنگالیوں کے قاتلوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جسمیں چند ہزاروں کو مارا گیا اور باقی بھارت فرار ہوئے۔ دنیا کے کئی آزاد اداروں نے 30 لاکھ کی تعداد کو مبالغہ قرار دیا۔ اس تعداد کو خود عوامی لیگ بھی کبھی ثابت نہ کرسکی۔ حالانکہ عوامی لیگ نے اپنے ہی غنڈوں کے ہاتھوں قتل کیے ہوئے غیر بنگالیوں کی لاشوں کا الزام پاک فوج پر لگایا۔ ان حالات سے بھارت نے خوب فائدہ اٹھایا مشرقی اور مغربی پاکستان پر جنگ مسلط کردی اور بالآخر دسمبر 1971 میں مشرقی پاکستان میں افواجِ پاکستان کو ہتھار ڈالنے پر مجبور کیا۔