لورالائی: آل پاکستان شہید کور کمانڈر سرفراز علی فٹبال ٹورنامنٹ، افغان کلب چمن نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لورالائی: آل پاکستان شہید کورکمانڈر جنرل سرفراز علی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں سیمی فائنل میچ افغان کلب چمن اور باچا خان کلب لورالائی کے درمیان کھیلا گیا۔میچ کے مہمان خصوصی قبائلی و سماجی رہنما محمد اسلم ترین تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک حبیب الرحمن ترین طاہر شاہ محمد صادق بلال ترین تھے مقابلہ افغان کلب چمن نے 2.1 سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے مہمان خصوصی قبائلی و سماجی رہنما محمد اسلم ترین نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال ایک عالمی کھیل ہے جسکے شائقین دنیابھر میں کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے مثبت معاشرہ تشکیل پاتی ہے۔جبکہ علاقے کے مختلف قومیں بھی کھیلوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب آکر نفرتیں ختم ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کھیلوں اور کاروبار پر بھر پور توجہ دینی چائیے۔ عالمی دنیا کے ساتھ ساتھ مل کر گھیلوں کو فروغ دینا ہوگا نوجوانوں کو چاہیے کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں پر توجہ دینی چاہیے میچ کے آخر میں مہمان خصوصی قبائلی و سماجی رہنما محمد اسلم ترین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے نقد ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا