قبا ئلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پشاور: پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر عرفان محسود کا 60 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ منظور ہوگیا ہے۔پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر عرفان محسودنے 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بلند ترین اسٹینڈ جمپ کیلئے 60 ویں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی منظوری کے بعد ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پہلے یہ ریکارڈ اٹلی کے شہری سلویو صبا کے پاس تھا ، جس نے فروری 2018 میں 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 6.92 سینٹی میٹر کی اسٹینڈ جمپ لگائی تھی۔عرفان محسود نے بتایا کہ انہوں نے 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ جولائی 2022 میں 96 سینٹی میٹر (3 فٹ 1.79 انچ) اسٹینڈ جمپ لگائی تھی ، مقصد ریکارڈ قائم کرنا تھا۔عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ انڈیا، امریکا، عراق، برطانیہ، فلیپائن اور اٹلی کے ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔محسود نے جو اپنے اس شاندار کارنامے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 80 سے 100 پاؤنڈ وزن کا استعمال کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔