ایف سی نارتھ کے زیراہتمام ڈیرہ بگٹی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی زین کوہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ڈیرہ بگٹی کے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ ٹورنامنٹ میں گیارہ مقامی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ لوٹی زین کوہ سپورٹس گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ جس میں رنر اپ ٹیم رازنگ سٹار رہی اور ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم شمشیر الیون نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے سول آفیسرز ،قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سوینئر اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ علاقہ عمائدین اور نوجوانوں نے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔