ڈیوٹی اینڈ ٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کے حوالے سے جعلی خبر پر نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کو پیمرا کا شوکاز نوٹس جاری

ڈیوٹی اینڈ ٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کے حوالے سے جعلی خبر دینے پر نجی ٹیلی ویژن چینل ایکسپریس نیوز کو پیمرا نے شوکاز نوٹس جاری کردیا.ایکسپریس نیوز نے ایک خبر دی تھی جس کا عنوان تھا “اعلیٰ فوجی افسران کیلیے ریٹائرمنٹ پر 6 ہزار سی سی بلٹ پروف گاڑی پر ٹیکس کی چھوٹ” تاہم بعدازاں اس خبر کو ادارے نے اپنی ویٹ سائیٹس سے ڈیلیٹ کردیا تھا.واضح ر ہےکہ اس خبر میں ایکسپریس نیوز نے دعوی کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرلز اور اس سے اوپر کے افسران کو ریٹائرمنٹ پر 6000 سی سی تک کی بلٹ پروف گاڑیاں بغیر ٹیکسوں اورکسٹمز ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔ایکسپریس نیوز نے ایف بی آر سے منسوب ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق دعوی کیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرلز، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کو ریٹائرمنٹ کے بعد 6000 سی سی تک کی گاڑیاں منگوانے پر کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، ودو ہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت تمام ٹیکسوں کی چھوٹ ہوگی۔ تاہم بعد ازاں اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ایف بی آر نے ایسے نوٹیفیکیشن کی تردید کردی جس کے تحت یہ دعوی کیا جارہا تھا.ادھر پیمرا نے اس جھوٹی خبر پر نجی وی چینل کو شوکاز نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ ارشاد انصاری کے نام سے جو خبر ایکسپریس پر شائع ہوئی وہ فیک نیوز ہے کیونکہ اب اس حوالے سے ایف بی آر نے تردید کردی ہے کہ ایسا کسی قسم کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے. لہذا ایکسپریس نیوز نے قانون کے سیکشن 20 آف پیمرا آرڈیننس ایکٹ 2002 جیسے پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007، پیمرا رول 15، اور پیمرا رول 2019 وغیرہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی تصدیق کے یہ خبر چلائی ہے. پیمرا نے کمپنی کے سی ای او کو 4 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ وہ اپنا لکھا ہوا جواب بھی ساتھ لائے.